15 جون، 2012، 11:54 AM

روس و ایران

روس کی ایران کے ساتھ ثقافتی شعبہ میں فروغ پر تاکید

روس کی ایران کے ساتھ ثقافتی شعبہ میں فروغ پر تاکید

مہر نیوز/15جون /2012 ء: ماسکو میں روس کے ثقافتی بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ کاساچوف نے ایرانی ثقافت اور ارتباطات کے ادارے کے سربراہ سے ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان ثقافت کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں روس کے ثقافتی بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ کاساچوف نے ایرانی ثقافت اور ارتباطات کے ادارے کے سربراہ  محمد باقر خرمشاد سے ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان ثقافت کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ روس کے ثقافتی بین الاقوامی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ 73 ممالکع میں ہماری نمائندگی موجود ہے اور ہم ایران میں بھی اپنی نمائندگی قائم کرنے پر آمادہ ہیں۔

ایران کے ثقافت اور ارتباطات کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ آپ کا اور ہمارا کام دیگر ممالک میں ثقافت کو فروغ دینا ہے لہذا ہم روس کے ساتھ ثقافتی پروگرامز اور منصوبوں کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ خرمشاد نے کہا کہ  روس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔

News ID 1627159

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha